روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان،کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

ایک ہفتےمیں روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا،کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ایک ہفتے میں انٹربینک میں 5 پیسے مہنگاہوکر 278.55 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتےمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے بڑھ کر 280.40 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتےمیں یورو 44 پیسے مہنگاہوکر 305.41 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 1.25 روپے سستاہوکر 356.78 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتےمیں اماراتی درہم 2 پیسے کمی سے 76.35 روپے کا ہوگیا، سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.55 روپےکا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.90 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.31 ارب ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.47ارب ڈالر ہوگئے۔