آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی آزادی آئین اور اسلام کے عین مطابق مقدس ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، اقلیتی برادری ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی آزادی آئین اور اسلام کے عین مطابق مقدس ہے۔