پی آئی اے طیارے طویل عرصے تک گراؤنڈ کرنے سے تقریباً 22ارب روپے کا نقصان : آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

پی آئی اے کو طیاروں کو مینٹس کے لیے طویل عرصے تک گراؤنڈ کرنے سے 21 ارب 81 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہوائی جہازوں کی معمول کی مینٹس میں 44 سے 239 دن کا وقت لیا گیا، انتظامیہ کی غفلت سے تاخیر ہوئی جس سے 21 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا۔

انتظامیہ کو ستمبر 2023 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ مالی رکاوٹوں اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت و دیکھ بھال متاثر ہوئی۔

آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل گراؤنڈنگ کے دیگر متعلقہ مالی مسائل سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی 38 ارب 40 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، دوبارہ اس معاملے پر ضابطگیاں ہونا تشویش کا باعث ہے۔