ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نےملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس میں بندش کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا,ریمارکس دیئےکہ یہ مفادعامہ کی درخواست ہےاس پرمناسب احکامات جاری کئے جائیں گے۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نےریمارکس دیئےکہ کیا پی ٹی اے ازخود انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کرسکتا ہے یا اسے وفاقی حکومت کی اجازت کی ضرورت ہے۔

وفاقی حکومت کےوکیل نےدرخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی اور موقف اختیارکیاکہ پی ٹی اے سےمعلوم کرنا ہےکہ انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے۔

عدالت نےباور کرایا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اور آپ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ مناسب معلومات ہی نہیں۔