حکومت کا وزارت صحت سمیت پانچ وفاقی وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد: حکومت نے وزارت صحت سمیت پانچ وفاقی وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے اخراجات میں کمی کیلیے پانچ وفاقی وزارتوں کو ختم کرنے اور ان محکموں کو دوسری وزارتوں کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے جن وزارتوں کو ختم کیا جائے گا اُن میں وزارتِ صحت، وزارت امور کشمیر، سیفران، صنعت و پیداوار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔