ہمیں بھی پنجاب والا ریلیف چاہیے، نواز شریف کے اعلان پر شہریوں کا شدید ردِعمل

کراچی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب پنجاب میں بجلی پر 14 روپے ریلیف کے اعلان پر دیگرتینوں صوبوں کے شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پنجاب میں بجلی کے فی یونٹ پر چودہ روپے ریلیف پر دیگرتینوں صوبوں کے شہریوں کا ردعمل آگیا۔

ایک شہری نے کہا کہ ہمیں بھی پنجاب والاریلیف چاہیے، ہمارے ساتھ ظلم ہے۔

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بجلی سستی ہوئی تو کراچی کا کیا قصور ہے، کراچی والوں کےلیے بھی14روپےکم کیے جائیں، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ ریلیف کا اعلان پورے ملک کے لیے کیا جائے، وزیراعظم کیا صرف پنجاب کے ہیں ، تمام صوبوں میں غریب عوام رہتے ہیں انہیں بھی ویسا ہی ریلیف دیا جائے جیسا پنجاب کے عوام کو دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بل سب جگہ زیادہ آرہے ہیں ہرجگہ ریلیف دیا جائے، نوازشریف پنجاب سے ہیں پنجاب کیلئےسوچیں گے، سب کاحق ہےسب کوریلیف دیاجائے۔

پشاور کی عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سستی بجلی پشاور میں مہنگی، کیا ہم پاکستانی نہیں؟ مریم نواز،شہبازشریف پورےملک کےلیےبجلی سستی کریں۔