صنعتوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا جلد اعلان ہو گا: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان ہو گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے نئےقرض پر بات چیت جاری ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ستمبر میں بورڈ کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اچھی پیش رفت کر رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت اصلاحات کے پروگرام پر احسن طریقے سے عمل پیرا ہے، غیر ضروری اخراجات اور بے جا سبسڈیز کا خاتمہ اسی کا تسلسل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاشی فیصلے کیے جا رہے ہیں، قوم کا اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔