انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

ساموا کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے ایک اوور میں 39 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

نالن نپیکو نے اوور میں 6 چکھے کھائے اور 3 نو بالز کیں.

ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ساموا اور وانا واتو کے درمیان میچ میں بنا.

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سب ریجنل ایسٹ ایشیاء پیسیفک کوالیفائر میں ساموا اور وانا واتو مدمقابل آئے۔

اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا۔

دوہزار سات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ نے انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کے اوور میں 36 رنز بنائے تھے۔

دوہزار اکیس میں کیرون پولارڈ جبکہ 2024ء میں نکولس پوران، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی ایک اوور میں 36 رنز بنا چکے ہیں۔