بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات شروع

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات شروع ہوگئی۔ 

بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں اُن کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم اور بلاول کی ملاقات میں ن لیگ، پی پی کے وفود بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کے باعث بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دونوں جماعتوں کی قیادت نے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر اپنے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا تھا۔