سپریم کورٹ کے فیصلے پر جے یوآئی کا یوم تشکر منانے کا اعلان : 7 ستمبرکے روز مینارپاکستان پر یوم الفتح تقریب کا اہتمام کیا جائے گا

سپریم کورٹ کے فیصلے پر جے یوآئی نے کل یوم تشکرمنانے کا فیصلہ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں تمام دینی جماعتوں اور ان کے کارکنان کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلہ دینے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام علما کرام پیش ہوئے اور سپریم کورٹ کو قائل کیا ہے، کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوتﷺ کے خلاف سازش نہیں کرسکتی۔

انھوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا، مینارپاکستان پر اسی روز یوم الفتح کے طور پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس کو بھی خراج تحسین پیش کرتےہیں، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کے بھی مشکور ہیں ۔