خیبرپختونخوا: سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری

خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

دستاویز کے مطابق صوبے بھر میں 24 سکولوں کا فیزبیلٹی سروے مکمل کر لیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 24 میں سے 8 پرائمری سکول پی پی پی موڈ پر شروع کرنے کے لئے موزوں قرار دیئے گئے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان، دیر اور لکی مروت میں ایک ایک سکول کو پی پی پی موڈ پر شروع کیا جائے گا، ایبٹ آباد، ہری پور میں دو دو سکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کی دستاویزات کے مطابق صوبے میں 47 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں ایک طالب علم پر ماہانہ 41 ہزار 55 روپے خرچ ہوتے ہیں، مالی بوجھ کم کرنے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے پی پی پی موڈ پر جا رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور گورننس بہترہو گی۔