نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ کی مختصر ذہنی سرگرمیاں دماغی صحت کو بڑھا سکتی ہی جس میں ڈپریشن اور اضطراب کی کمی شامل ہے۔
برٹش جرنل آف ہیلتھ سائیکالوجی میں ایک تفصیلی مطالعے میں یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ دس منٹ سے بھی کم کسی بھی قسم کی ذہن سرگرمی صحت مندی کو بڑھا سکتی ہے اور ڈپریشن اور اضطراب کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی پایا کہ ذہنی سرگرمی ورزش، خوراک اور بہتر نیند کے ساتھ صحت مندی کو فروغ دیتی ہے۔
شریک مصنف ڈاکٹر میکس ویسٹرن نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا بہت امید افزا ہے کہ اس طرح کی ہلکی پھلکی ذہنی سرگرمی صحت مند طرز زندگی پر اثر ڈال سکتی ہے۔