جہانگیر خان 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ نے پاکستانی اسکواش لیجڈ جہانگیر خان کو 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

جہانگیر خان نے اپنے اسکواش کیرئر کے دوران مسلسل 550 میچز جیت کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کیا۔ اسی کے ساتھ وہ پانچ برس تک ناقابل شکست رہے اور تمام مقابلے اپنے نام کیے۔

پاکستانی اسکواش لیجنڈ نے 6 مرتبہ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 10 بار برٹش اوپن چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہے۔ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اور ملک کے عظیم کھلاڑیوں کی حیثیت سے دنیا میں پہچان ملی ہے۔

اسکواش میں جہانگیر خان نے 1981 سے 1985 اور پھر 1988 میں ورلڈ اوپن جیتا۔