303

موبائل فونزکے سافٹ ویئرتبدیل کرنیوالاگروہ بے نقاب 

پشاور۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے پشاورصدر کے علاقہ بلور پلازہ میں چھاپہ مار کر موبائل فونز کے سافٹ وئیر تبدیل کرنے کے ماہر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضہ سے کمپیوٹر اور ڈیجیٹل الیکٹرانک سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اطلاع ملی تھی کہ پشاورصدر کے علاقہ بلور پلازہ میں سافٹ وئیر ایکسپرٹ موبائل فون کے آئی ایم ای نمبرات تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں اوریہ تبدیل شدہ آئی ایم ای والے موبائل فون بھتہ خوری اوردہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال کیے جاتے ہیں آئی ایم ای تبدیل ہونے کی وجہ سے ان موبائل کو ٹریس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے واقعہ کی اطلاع پر ایف آئی سائبر کرائم کے ڈائریکٹر قاضی عبدالحمیدکی سربراہی میں ایس آئی علی گوہر اوردیگر عملہ نے بلور پلازہ کی بیسمنٹ میں چھاپہ مارکر موبائل فونز ایکسپرٹ حزب اللہ اوراسد اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے درجنوں موبائل ٗ دو کمپیوٹر ٗ مختلف ڈئیوائسز اورالیکٹرانک آلات برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔