پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
پاکستان شاہینز نے 184 رنز کا ہدف 28ویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ حسیب اللّٰہ 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عثمان خان نے 73 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی نے 38 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش اے کے سیف حسن نے 58 رنز اسکور کیے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 28 اگست کو اور تیسرا 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔