کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو نے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔