چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری درخواستیں مسترد کرنا غلط ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہم نے درخواستوں پر بحث ہی نہیں کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ہماری درخواستیں مسترد کرنا غلط ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، جلسہ منسوخ نہیں کریں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے بڑا اور پرامن جلسہ کریں گے،کسی کو تکلیف نہیں ہو گی۔