ڈومیسٹک لیگ چیمپیئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین آفریدی کو لائنز اور شاداب خان پینتھرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ محمد حارث اسٹالینز اور محمد رضوان وولوز کےکپتان ہوں گے۔
اس کے علاوہ ہرٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیاگیا اور بابراعظم اسٹالینزکی ٹیم میں شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ 12 ستمبرکو وولوز اور پینتھرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کا بتانا ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔