201

ایس پی طاہر داوڑ تاحال لاپتہ 

پشاور۔خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس 10روز گزر جانے کے باوجود ایس پی رورل ڈویژن پشاور طاہر داؤڑ کا سراغ نہ لگا سکی جبکہ ایس پی کی اغوائیگی کامقدمہ درج کرکے واقعہ سرد خانہ کی نذر ہوگیا ۔

مغوی ایس پی کی بازیابی اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی بھی کوئی پیش رفت نہ کرسکی ایس پی طاہر داوڑ کہاں گیا ؟ پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی یہی سوال ہے لیکن تاحال جواب کسی کے پاس نہیں واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو ایس پی طاہر داوڑ اپنے گھر اسلام آباد گیا تھا جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا اور پھر بعدازاں تھانہ رمنا میں مغوی ایس پی کی اغوائیگی کا مقدمہ درج کیا گیا ادھر اب تک کی ہونیوالی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مغوی ایس پی کا موبائل فون کچھ دیر کیلئے آن ہوا تھا جس سے اہلیہ کو مسیح کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے ’’ ضروری کام کی غرض آیا ہوا ہوں اور خیریت سے ہوں ‘‘مغوی ایس پی کی آخری لوکیشن جہلم تھی ادھرمغوی طاہر داوڑ کے بھائی فرہان الدین داؤڑ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیاگیا ہے 

جس میں 365 کا دفعہ چارج کیا گیا ہے دوسری جانب 10 روز گزر جانے کے باوجود پولیس اپنا ایس پی کا سراغ نہ لگا سکی جس کے باعث فورس میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے بہت جلد سراغ لگا لیا جائیگا ۔