242

نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، نیب کیسز پر مشاورت

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب کیسز پر مشاورت کی گئی۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب کیسز پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، نیب کیسز، پارٹی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔