پیرس اولمپکس 2024 میں ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اولمپکس اور پیرالمپکس میں مجموعی طور پر 12 ملین ٹکٹ شائقین نے حاصل کیے، اس طرح لندن اولمپکس 2012 میں ٹکٹوں کی فروخت کا قائم کردہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
پیرس منتظمین کے مطابق 9.5 ملین ٹکٹس اولمپکس جبکہ 2.5 ملین پیرالمپکس کے فروخت ہوئے جبکہ لندن گیمز میں 8.2 ملین اولمپکس اور 2.7 ملین پیرالمپکس کے فروخت ہوئے تھے۔پیرالمپکس گیمز اتوار کو مکمل ہوگئے۔