پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر محسن نقوی کی آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ، محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی ۔