موٹر وے پر پھنسا تھا، جلسے میں نہیں پہنچ سکا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں موٹر وے پر پھنسا تھا، جلسے میں نہیں پہنچ سکا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا 7 بجے تک جلسہ ختم کریں گے لیکن راستے بند کردیے گئے تھے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم امن و امان میں خلل نہیں چاہتے تھے، آئینی و قانونی راستے اختیار کریں گے۔