پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے تقریباً 15 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے
اس سلسلے میں سینٹرل کنٹریکٹ کے امیدواروں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے گروپ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد میں لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے ان میں عرفان نیازی، حارث رؤف، محمد حارث، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، عباس آفریدی، عثمان خان، اسامہ میر، زمان خان اور دیگر شامل تھےشامل تھے۔
اس سلسلے میں بتایا گیا کہ فٹنس ٹیسٹ میں 9 منٹس میں دو کلو میٹر رننگ کے ساتھ ساتھ 9 سیکنڈز میں بھاگ کر تین رنز، ایک منٹ میں 30 پش اپس، جم میں بینچ پریس اور دیگر ٹیسٹ شامل تھے۔
گروپ میں شامل اسامہ میر اور شاداب خان نے دو کلومیٹر رننگ ساڑھے آٹھ منٹ میں مکمل کی اور تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی اچھے رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینٹریکٹ کے لیے باقی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نو ستمبر کو ہوں گے۔