تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں: شبلی فراز

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جتنے فگرز اوپر نیچے کریں مہنگائی کم نہیں ہورہی، ملک نہیں چل رہا، ادارہ جاتی تباہی کی طرف ملک جارہا ہے، وزیر خزانہ کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔

سینیٹ میں شبلی فراز کے اظہار خیال کےدوران حکومتی ارکان نے خوب شور شرابا کیا، جس سے ایک لمحے کیلئے ایوان کا ماحول مچھلی منڈی بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال آپ نے حکومت کی اور ملک کا بیڑا غرق کیا، ہم 3 سال حکومت میں رہے ، اس وقت ہماری گنتی کم کی جارہی ہے، اس ایواں میں عوام کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے۔

شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ ایوان کے رولز میں ترمیم کریں کہ قانون سازی کے حق یا مخالفت میں کھڑے ہو کر ووٹ کریں، ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو۔