163

حیات آبادکے نلکوں میں آلودہ پانی 

پشاور۔ حیات آباد میں صاف پانی کے نلکوں میں گندہ اور آلود ہ پانی آنے سے مکین انتہائی پریشان ہوگئے ہیں بتا یا گیا ہے کہ حیات آباد خصوصاً فیز تھری میں پانی کے نلکوں میں بدبودار پانی آرہاہے جس سے مکینوں میں تشویش پید ا ہوگئی ہے۔

سیکٹر کے ٹو گلی نمبر 15کے مکینوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی عرصے سے نلکوں میں گندہ پانی آرہا تھا جس کی شدت اب بڑھ گئی ہے ۔ اُنہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں گٹر کا پائپ صاف پانی کے ساتھ منسلک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مسئلہ بن گیا ہے۔ اُنہوں نے پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اعلیٰ سے حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔