وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ تصور اجتماعیت، مساوات، انصاف کے خاص پیمانے کا متقاضی ہے۔
ورچوئل اجلاس گلوبل سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے حالت زار میں اس اجتماعیت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجتماعیت کا یہ تصور غریبوں کے لیے بڑھتے ہوئے بوجھ، بڑھتی ہوئی غربت کے سبب دھند لا جاتا ہے، ساتھ ساتھ برھتی ہوئی عدم مساوات، عدم برداشت، دہشت گردی کے پر تشدد واقعات، غیر قانونی غیر ملکی قبضے نیز ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے ضمن میں جانبدارانہ طرز عمل سے اجتماعیت کا تصور دھند لارہا ہے۔