پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس اپوزیشن چیمبر میں جاری ہے ، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے میں حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اب پی ٹی آئی رہنما ان کی رہائش گاہ جائیں گے