تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی کے بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کے ویڈیو بیانات جاری

تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی کے بانیٔ پی ٹی آئی سے وفاداری کے ویڈیو بیانات وائرل ہو گئے۔

اس حوالے سے ویڈیو بیانات جاری کرنے والوں میں شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار، آصف خان اور دیگر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کریں گے اور ہر صورت میں بانیٔ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور ایم این اے شیر علی ارباب نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر بیانات سوشل میڈیا پر جاری کر دیے ہیں۔