لاہور پولیس نےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند کروانے کے لیے مراسلہ بھجوادیا۔
مراسلہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جانب سے صوبائی وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا۔ نظربندی کے لیے بھیجے گئے مراسلے میں پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میان حسن،مہر واجد ، وقاص امجد، ندیم بارسمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق فہرست میں شامل افراد افواج پاکستان کیخلاف انتشار پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہچانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان افراد کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہذا ان کے 90 یوم کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں۔