ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ان 2 افراد پر توہینِ مذہب کا الزام تھا، ایک ہوٹل مالک کوئٹہ میں دوران حراست اور ایک ڈاکٹر عمرکوٹ میں پولیس چھاپےکے دوران مارا گیا۔

ایچ آرسی پی نے  مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ  توہینِ مذہب کے مقدمات میں ہونے والے تشدد میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا ملوث ہونا تشویشناک رجحان ہے۔