مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

 پشاور: مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے دونوں رہنماوں کو متفقہ طور پر پانچ سال کے لیے امیر اور جنرل سیکریٹری منتخب کیا ہے۔

انتخابات میں ملک بھر سے 1500 کے لگ بھگ مرکزی کونسل کے ارکان شریک ہوئے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا جس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی۔