483

منی ہائیڈرو پراجیکٹس کمیونٹی کے حوالے کرنیکا فیصلہ 

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مکمل ہونے والے ڈھائی سو سے زائد منی ہائیڈرو پراجیکٹ کمیونٹی کے حوالے کرنے کے لئے پیڈوا یکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزید ایک ہزار مزید چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس بات کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیاہے۔

اجلاس میں سیکرٹری توانائی نے وزیراعلیٰ کو بتایاکے صوبے کے مختلف علاقوں میں 25 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر ہو چکے ہیں مگر پیڈو ایکٹ میں بعض مشکلات کے باعث اسے تاحال کمیونٹی کے حوالے نہیں کیا جا سکا اجلاس میں مذکورہ منصوبوں کو کمیونٹی کے حوالے کر نے کے لئے پیڈو ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی گئی تاہم وزیراعلیٰ نے فوری طور پر چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کے دوسرے مرحلے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد سے منظوری لے کر ایک ہزار چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔