493

کنٹونمنٹ بورڈکی تجاوزات خاتمہ کیلئے ڈیڈ لائن

پشاور۔کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صدر کی مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کو ازخود تجاوزات کے خاتمے کیلئے 2دوروز کی ڈیڈ لائن دیدی کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے صدر کے مختلف بازاروں کے دورے کئے ۔

اس دوران انہوں نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا تو پیر عالم ‘ صدیقی ‘ شنواری ‘ قاضی پلازہ اور الشیخ پلازہ کے تاجروں نے حکام سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے وقت مانگا جس پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ نے انہیں دو دن کی مہلت دی اور خبر دار کیا کہ اگر دو دن کے اندر انہوں نے تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے گا۔