ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ملک میں سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں۔

ایک انٹرویو میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ آئینی ترمیم سے متعلق عرفان صدیقی نے حتمی تاریخ کس بنیاد پر دی تھی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ انہیں اس پر غور کیلئے وقت چاہیے، آئینی ترمیم پر بحث روک کر مولانا فضل الرحمان کا مؤقف مان لیا۔

انٹرویو میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا عدالتی فیصلہ غلط ہے تو اسے ٹھیک ہونا چاہیے۔