بابر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی کا مضبوط امیدوار کون؟ نام سامنے آگیا

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بارپھر ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار کا نام گردش کرنے لگا ہے۔

بابراعظم نے منگل کی شب پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے استعفیٰ دیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر کے مستفی ہونے کے بعد محمد رضوان کپتان کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

شاہین کی قیادت میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کےخلاف ایک ہی سیریز میں شرکت کی تھی جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ایک بار پھر بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے وائٹ بال ٹیم کی قیادت چھوڑ دی ہے۔