اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کاپرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان پہنچنے پر ملائیشیا کےوزیراعظم کو21توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انورابراہیم کوپھول پیش کیے۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معززمہمان کوسلامی دی۔
وزیراعظم انوار ابراہیم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ وزیراعظم انورابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ملائشیا کے وزیراعظم کے استقبال کیلیےموجود تھے۔