وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دی

وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم ) پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی۔

علی امین گنڈا پور سے ہونے والی ملاقات میں منظور پشتین نے انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دی
پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن