کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان ایکسپریس بحال کردی گئی

ریلوے مسافروں کیلئے اچھی خبر ،ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر بولان ایکسپریس کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو11 اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بولان ایکسپریس کو بلوچستان میں دوزان برج کےتباہ ہونےکے باعث معطل کیاگیاتھا،ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں دوزان برج کا مرمتی مکمل ہونے کا مراحل پر پہنچ گیا۔