وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ خدشہ موجود ہے عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جب پہلی بار یہ بات کہی تھی تو مجھے اس بات کے اشارے ملے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ موجود ہے عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے، دعا ہے یہ لڑائی آگے نہ بڑھے اور معاملات انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹی وی انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھاکہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار دیے جانے کی بات ہو رہی ہے، سرگوشیاں یہ بھی ہو رہی ہیں کہ اکتوبر میں عدالت میں الیکشن سے متعلق درخواست آجائے تو نمٹ لیں گے۔