پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر رابطہ

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترامیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوگیا ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات بھی طے پاگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا وفد ساڑھے 6 بجے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گا اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہوگی اور آئینی ترامیم کے مسودے پر بات کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ بھی آئینی ترامیم کے مسودے کی شئیرنگ کی بات کی تھی اور پی پی پی سے مذاکرات میں پیش رفت ہونے پر پی ٹی آئی نے مولانا سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔