پی ٹی آئی وفدکی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور جے یو آئی کے مجوزہ آئینی ترمیمی مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی وفد میں رؤف حسن، بیرسٹرگوہر، حامد خان اور  سلمان اکرم راجہ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا فضل الرحمان ، عبدالغفور حیدری،کامران مرتضیٰ اور مولانا  عبدالواسع شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے مجوزہ مسودے  پر غور کے علاوہ  تحریک انصاف کی قانونی ٹیم  نے بھی مسودے  پر اپنی سفارشات پیش کیں۔

جے یو آئی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان  نے قوم کو بچالیا ہے، آنے والے دنوں میں قوم کو خوش خبری ملے گی۔

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا کہ قوم، پارلیمان اور عدلیہ کے لیے ہم متحد ہیں۔