سکیورٹی خطرات کے باعث پنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

حکومت پنجاب نے 5 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس دوران سیاسی اجتماعات، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔

پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہو گا، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، امن وامان کے قیام اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔