عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے اور ان کا طبی معائنہ بھی کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر عاصم حسین کو تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی یقین دہانی پر آج احتجاج کی کال واپس لے لی۔

حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرادی جس پر  تحریک انصاف نے اسلام آباد ڈی چوک احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔