کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری، نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان: پاکستان ٹیم کے بلے باز کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار سنچری بنا کر نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی۔

اس سے قبل، 2000 میں بنگلا دیش کے امین السلام نے بھارت کے خلاف ڈھاکا میں ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنائی تھی اور 24 سال بعد کسی کھلاڑی نے دوبارہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے سابق کھلاڑی سلیم ملک نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں سنچری بنائی تھی۔