پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے اور یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بھی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں حتمی فیصلہ ہوجائےگا، تجاویز سے متعلق معاملات حل ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے، یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔