بلوچستان میں 15 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ

حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں دھرنے ،ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور اپنے ساتھ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہوگی،پابندی کااطلاق 15 روز کیلئے ہوگا، محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔