آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کر دی۔
فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون میں اسکاٹ بولینڈ کو شامل کر لیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اس بارے میں اعلان کیا تھا کہ شین ایبٹ اور برینڈن ڈوگیٹ کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ ہیزل ووڈ کی کمی پوری کی جا سکے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلے میچ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔