بشریٰ بی بی کو تنہا نہیں چھوڑا،ان کے ساتھ رہا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مارچ میں آپریشن کے وقت بشریٰ بی بی کوتنہا نہیں چھوڑا، ان کے ساتھ رہا۔

ڈی آئی خان میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے متعلق مکمل تفصیلات ابھی نہیں آئیں، بانی سے ملاقات کروں گا تو چیزیں واضح ہوں گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت نے نہتے شہریوں پر گولیاں چلوائیں، کیا حکومت نفرت پھیلا کرخانہ جنگی کراناچاہتی ہے؟ کہا لاپتہ  ورکرز پر تحفظات ہیں، ہزاروں کارکنوں گرفتار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فرنٹ لائن پر لڑے ہیں اور لڑیں گے، ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے، ہم مذاکرات ملک کی خاطر کررہے ہیں، اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی توہم توچل ہی رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر فارغ ہے اسکی اے پی سی پوائنٹ اسکورنگ ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ اور بلوچستان میں ہماری پارٹی پر پابندی کی قراردادیں منظور کروائی ہیں، پیپلزپارٹی اورن لیگ ماضی میں بھی اسطرح کی پوائنٹ اسکورنگ کرچکی ہے۔