خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر اطلاعات کی قیادت میں حکومتی وفد گرینڈ جرگہ میں شرکت کرے گا۔
سرکاری وفد بنکر ختم کرنے کا فیصلہ جرگے کے سامنے رکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔